WORLD SHIA NEWS

 

صفحہ اول         شہ سرخیاں         ساری خبریں           تبصرے          مضامین          ہم سے رابطہ

 

 

 

 

 

 

 

 

پارہ چنار میں لشکر جھنگوی و طالبان کا شیعیان علی پر دہشت گردانہ حملہ
بم دھماکا میں ٢٦ شہید ستر سے زاید زخمی ، قائد ملت جعفریہ کی شدید مذمت

 
 

کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاڑاچنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے اب تک ٢٦ شیعیان علی شہید اور ستر سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا خیز مواد شرپسندوں کی جانب سبزی منڈی میں نصب کیا گیا جو اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب سبزی منڈی میں لوگوں کو رش لگا ہوا تھا۔ دھماکے کے فوراََ بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی اور زخمیوں اور لاشوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاڑا چنار پہنچانا شروع کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اٹہتر زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں بیس کے قریب شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جارہا یہ دھماکا سنیچر کی صبح پاکستان کے شہر پاراچنار کی ایک سبزی میں منڈی میں ہوا ہے - اس رپورٹ کے مطابق بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اس لئے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے- کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکرجھنگوی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے - لشکر جھنگوی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے یہ دھماکہ ٹی ٹی پی سے الگ ہونےوالے طالبان کے دھڑے شہریار محسود گروپ کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے - پاکستان کے اس علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیاں طالبان اور لشکرجھنگوی جیسے دہشت گرد انجام دیتے ہیں گروہ انجام دیتے ہیں - دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عیدگاہ سبزی منڈی میں سبزی خریدنے میں مصروف تھے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا ہے - دھماکے میں زخمی ہونےوالوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچادیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے - واقعے کے بعد پارا چنار کے باشندوں نےواقعے پر شدید غم غصے کا اظہارکیا ہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پارہ چنار سبزی منڈی میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار ، علامہ ساجد نقوی کہتے ہیں اس سانحہ نے پوری قوم اور ملک کو پھر سوگوار کردیاہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے بھی پارہ چنار میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی مذمت۔

اپنے مذمتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارہ چنار میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے، پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈال کر اس کا قلع قمع کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیاگیاہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، غم کی اس گھڑی میں پوری قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

 

 

 

Image may contain: one or more people

https://external.fyzd1-1.fna.fbcdn.net/safe_image.php?d=AQBzlmLJ4jNgU-3L&w=476&h=249&url=http%3A%2F%2Fwww.jafariapress.com%2Fwp-content%2Fuploads%2F2017%2F01%2FJan-22-2017-11-30-17_0.jpg&cfs=1&upscale=1&_nc_hash=AQDsnGUAypRBfIx0

 

 

 

 Image may contain: outdoor

Image may contain: 17 people

Image may contain: 1 person, crowd

Image may contain: people sleeping, bedroom and indoor